کلمہ کی تعریف اور اقسام

کلمے کی اقسام

کلمے کی 3 اقسام ہیں۔

اسم:

کسی چیز، جگہ یا شخص کے نام کو اسم کہتے ہیں۔مثلاً کتاب۔ باغ۔ علی۔ مسجد۔ دریا۔ عالیہ وغیرہ۔

فعل:

وہ کلمہ جس سے کسی کام کا ہونا، کرنا یا سہنا ظاہر ہو فعل کہلاتا ہے۔ مثلاً کھاتا ہے۔ چلے گا۔ دوڑا تھا۔

حرف:

وہ کلمہ جو نہ فعل ہو نہ اسم بلکہ دو لفظوں کو آپس میں ملاتا ہو گویا الفاظ میں ربط اور تعلق پیدا کرتا ہو۔ جس سے مطلب سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ جیسے کا۔ کی۔ کو۔ سے ۔ میں۔نے۔ پر .وغیرہ۔