Back to: ک سے شروع ہونے والی نعتیں
کیا بتاؤں کہ شہرِ نبی میں پہنچ جانا ہے کتنی سعادت حرمِ آقا کے سب باسیوں پر ہے خدا کی خصوصی عنایت |
اے مدینے کے زائر سنبھل کر چومنا خاکِ طیبہ ادب سے بطنِ اُحد ہو یا کہ بقیع ہو اس شہر کا ہے ہر گوشہ جنت |
غم کے مارو چلو سُوئے طیبہ دل کی بستی کو سیراب کر لو حرمِ آقا میں بخشش ہی بخشش سبز گنبد میں رحمت ہی رحمت |
قدسیو لِلّٰلہ تھوڑی جگہ دو چوکھٹِ مصطفےٰ تھامنے دو پہلے آقا کا در چومنے دو پھر کریں گے خدا کی عبادت |
چشمِ نمناک کا کچھ نہ پوچھو کیا بتائیں انھیں کیا ہوا ہے یادِ طیبہ میں رم جھم برسنا پڑ گئی ہے یہ آنکھوں کو عادت |