Back to: ک سے شروع ہونے والی نعتیں
کیا عجب چاشنی ہے محؐمد کے شہر میں ہر چیز دیدنی ہے محؐمد کے شہر میں |
نوری فرشتے طیبہ میں پھیلے ہیں چار سو کیا خوب روشنی ہے محؐمد کے شہر میں |
ہم سے گنہگاروں کی قسمت تو دیکھئے جنت خریدلی ہے محؐمد کے شہر میں |
اشکوں کی نہر وردِ محؐمد سے سینچ کر سوغات بھیجنی ہے محؐمد کے شہر میں |
محبوؔب کو بھی آقا غلامی کا شرف دے خیرات مانگنی ہے محؐمد کے شہر میں |