Back to: ہ سے شروع ہونے والی نعتیں
ہم کو اپنی طلب سے سوا چایئے آپ جیسے ہیں ویسی عطا چایئے |
کیوں کہیں یہ عطا وہ عطا چایئے آپ کو علم ہے ہم کو کیا چایئے |
اک قدم بھی نہ ہم چل سکیں گے حضور ہر قدم پہ کرم آپ کا چایئے |
آستانِ حبیب خدا چایئے اور کیا ہم کو اس کے سوا چایئے |
آپ اپنی غلامی کی دے دیں سند بس یہی عزت و مرتبہ چایئے |