Back to: ی سے شروع ہونے والی نعتیں
یا رسول الله تیرے در کی فضاؤں کو سلام گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام |
جو مدینے کے گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا ان فقیروں ، راہگیروں ، ان گداؤں کو سلام |
والہانہ جو طوافِ روضہِ اقدس کرے مست و بے خود وَجد کرتی اُن ہواؤں کو سلام |
مسجدِ نبوی کے صُبحوں اور شاموں کو سلام یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام |
جو پڑھا کرتے ہیں روز و شب تیرے دربار میں پیش کرتا ہے ظہوری ان سلاموں کو سلام . |
یا رسول الله تیرے در کی فضاؤں کو سلام گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام. |
یا رسول الله تیرے در کی فضاؤں کو سلام گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام |
السلام سیّد و سردارِ ماﷺ! السلام مالِک و مختارِ ماﷺ! سیّد و سرور محمدﷺنُورِ جاں! مہتر و بہتر شفیعِ مجرماںﷺ! |