Back to: ی سے شروع ہونے والی نعتیں
یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی تصویر کمالِ محبت تنویرِ جمال خدائی |
تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی اس گردِ سفر میں گم ہے جبریل امیں کی رسائی |
تیری ایک نظر کے طالب تیرے ایک سخن پہ قرباں یہ سب تیرے دیوانے یہ سب تیرے شیدائی |
یہ رنگ بہار گلشن یہ گل اور گل کا جوبن تیرے نور قدم کا دھوون اس دھوون کی رعنائی |
ما اجملک تیرے صورت مااحسنک تیری سیرت مااکملک تیری عظمت تیرے ذات میں گم ہے خدائی |
اے مظہر شان جمالی اے خواجہ و بندہ عالی مجھے حشر میں کام آجاءے میرا ذوق سخن آرائی |
تو رئیس روز شفاعت تو امیر لطف و عنایت ہے ادیب کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی |