Back to: ی سے شروع ہونے والی نعتیں
یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا یہ زمیں آپ کی آسماں آپ کا |
رحمت عالمیں آپ کی ذات ہے سب یہ لطف کرم ہے عیاں آپ کا |
آپ کا ذکر کرتی ہے ہردم زباں قلب کرتا ہے ہردم بیاں آپ کا |
عاصیوں کے لیے جز ندامت ہے کیا آسرا ہے شفیع زماں آپ کا |
اس کو رہتی ہے ہردم مدینے کی دھن یہ جو بہزاد ہے نعت خواں آپ کا |