Back to: ب سے شروع ہونے والی نعتیں
بزم ہستی میری کیا ہے مجھے معلوم نہ تھا میرے اندر تو چھپا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
اپنے مشتاق زیارت سے حجاب آخر کیوں یہ محبت کی ادا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
میں اسے ڈھونڈتا پھرتا تھا تمام عالم میں خاناے دل میں خدا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
عارضی حسن کے آغاز نے دل موہ لیا اس کا انجام فنا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
کھو کھلا کر دیا جس نے کہ مجھے اندر سے میرا قاتل تو انا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
خاناے دل میں ہوئی خوشبوے جاناں محسوس پھول صحرا میں کھلا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
بزم ہستی میری کیا ہے مجھے معلوم نہ تھا میرے اندر تو چھپا ہے مجھے معلوم نہ تھا |