فاتحہ کا آسان طریقہ اور دعا

  • درود شریف مشہور (ایک بار)
  • سورہ فاتحہ (ایک بار)
  • سورہ کافرون (ایک بار)
  • سورہ اخلاص (تین بار)
  • سورہ فلق (ایک بار)
  • سورہ ناس (ایک بار)
  • درود شریف مشہور (ایک بار)

دعا

اے پروردگار ہم نے تیرے مقدس کلام کی جس قدر تلاوت کی ہے اسے قبول فرما، اس کا ثواب اپنی رحمت کی وسعت کے مطابق عطا فرما۔ اس ثواب کو بطور ہدیہ تیرے پیارے حبیب علیہ السلام کی جناب میں نظر کرتے ہیں قبول فرما۔اپ کے صدقہ و طفیل جمیع انبیاء و مرسلین علیہ السلام کی بارگاہوں تک پہنچا۔ آپ کے جملہ صحابہ و تابعین و تبع تابعین رضوان اللہ علیہم کو ثواب مرحمت فرما۔ تمام شہدائے اسلام بالخصوص شہدائے بدر، شہدائے حنین، شہدائے احد و شہدائے کربلا کو ثواب عطا فرما۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے تمام اولیائے کاملین اور علمائے ربانیین کو ثواب عطا فرما۔ تمام بزرگانِ دین، سلف صالحین اور ائمہ مجتہدین، جملہ محدثین ،مفسرین کو ثواب عطا فرما۔ پوری امت مرحومہ کو ثواب عطا فرما اور خصوصیت کے ساتھ اس تمام ثواب کو مرحوم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی روح کو عطا فرما۔مولا کریم مرحوم کی ختمی بخشش و مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرما۔

وصلی الله تعالى عليه واله واصحابه اجمعين
برحمتك يا ارحم الراحمين.

جواب دیں