Back to: ح سے شروع ہونے والی نعتیں
حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے جو نام مصطفیٰ ﷺ سے دل کو بہلایا نہیں کرتے۔ |
زباں پر شکوہ رنج و الم لایا نہیں کرتے.. نبیﷺ کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے۔ |
یہ دربار محمد ﷺ ہے یہاں اپنوں کا کیا کہنا یہاں سے ہاتھ خالی غیر بھی جایا نہیں کرتے |
ارے او نا سمجھ قربان ہو جا ان کے روضے پر یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے |
یہ دربار محمدﷺ ہے یہاں ملتا ہے بے مانگے ارے نادان یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے |
مدینے جو بھی جاتا ہے وہ جھولی بھر کے لاتا ہے سخی داتا ہیں خالی ہاتھ لوٹایا نہیں کرتے |
محمد مصطفیٰ ﷺ کے باغ کے سب پھول ایسے ہیں جو بے پانی کے تر رہتے ہیں مرجھایا نہیں کرتے |
ندامت ساتھ لیکر حشر میں اے عاصیو جانا سنا ہے شرم والوں کو وہ شرمایا نہیں کرتے |
جو ان کے دامن رحمت سے وابستہ ہیں اے حامد کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے |