Haroof Ka Bayan In Urdu | حروف کا بیان

حروف کا بیان

اردو میں حروف کی دو قسمیں ہیں:

1۔ مفرد حروف:

یہ حروف صرف ایک حرف پر مشتمل ہوتے ہیں: ا ، ب ، پ، ت، ٹ، ث، ج، چ، ح، خ، د، ڈ، ذ،ر ،ڑ، ز، ژ، س، ش، ص ، ض، ط، ظ، ع ، غ، ف، ق، ک،گ، ل، م، ن، و، ہ ، ء، ی ، ے۔

2۔مرکب حروف:

دو حروف ملکر ایک حرف بناتے ہیں: آ، بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، ڑھ، کھ، گھ، لھ، مھ، نھ۔

حروف بلحاظ حرکات:

تلفظ یا صوتی لحاظ سے اردو میں حروف کی دو اقسام ہیں:

1۔ حرف علّت:

الف، واؤ اور ی وہ حرف ہیں جن کے ملانے سے الفاظ میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔ جیسے ب+ا=با، ب+و=بُو اور س+ی=سی وغیرہ۔
نوٹ: حرف علت انگریزی میں Vowels کہلاتے ہیں۔

2۔حرف صحیح:

وہ حرف جو کسی حرف علّت یا علامت حرکت(زبر، زیر، پیش)کے بغیر آپس میں مل کر کوئی آواز پیدا نہیں کر سکتے۔ جیسے ب، پ ت، ج س، د، م، ن وغیرہ۔
نوٹ: حرف صحیح انگریزی میں Consonantsکہلاتے ہیں۔