علم نحو اور اس کی اقسام

  • قواعد کا وہ علم جس میں کلام، جملوں اور عبارتوں سے بحث کی جاتی ہے۔
  • نحو جملے میں الفاظ کی درست ترتیب اور اُنکے ربط باہمی کا علم ہے۔
  • نحو میں اجزائے کلام کو ترکیب دینے اور انہیں الگ الگ کرنے کا طریقہ بتایا جاتا ہے۔
  • نحو میں اجزائے کلام کی کیفیت، جنس اور تعداد و زمانہ میں جو تغیرات وقوع ہوتے ہیں ، ان پر بحث کی جاتی ہے۔
  • نحو قواعد کا وہ علم ہے جس کے ذریعے اسم ،فعل اور حرف میں تبدیلی واقع ہونے یانہ ہو نے اور اس میں تبدیلی کی نوعیت کا علم حاصل ہو،نیز کلمات کو آپس میں ملانے کا طریقہ بھی معلوم ہو۔
  • نحو کا موضوع کلام ہے، نحو کے علم سے ہم زبان کو درست بولنے اور لکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

نحو کی اقسام

نحو کی 2 قسمیں ہیں:

  • نحو تفصیلی
  • نحو ترکیبی

نحو تفصیلی:

بابائے اردو مولوی عبدالحق صاحب کے مطابق معنی و مفہوم کے لحاظ سے اجزائے کلام میں مختلف تغیرات اور کیفیات(بلحاظ جنس، تعداد، زمانہ اور حالت الگ الگ کرنے )کا علم نحو تفصیلی کہلاتا ہے۔ تفصیل کا مطلب الگ الگ کرنا ہے۔

نحو ترکیبی:

جملوں کی ترکیب یا ساخت کا علم نحو ترکیبی کہلاتا ہے۔ ترکیب کے معنی دو یا دو سے زائد چیزوں کو آپس میں ملانا ہے۔