Back to: Urdu Zaban o Qawaid Notes
امدادی افعال/معاون افعال
وہ فعل جو دوسرے فعل کے ساتھ آ کر اس کے معنی میں تبدیلی لاتا ہو، امدادی /معاون فعل کہلاتا ہے۔ جیسےعلی رات کو دیر تک پڑھتا رہتا ہے۔ اس جملے میں دو فعل پڑھنا اور رہنا آئے ہیں۔ رہنا فعل پڑھنا کا امدادی فعل ہے جو جملے میں زور پیدا کر رہا ہے۔ ایک اور مثال دیکھیں، اسلم مجھ سے نا حق لڑ پڑا۔ اس جملے میں پڑنا فعل لڑنے کا معاون فعل ہے جو جملے میں مزید فصاحت پیدا کر رہا ہے۔
متعلق فعل/صلئہ فعل(تمیز)
وہ الفاظ جو فعل کی مختلف کیفیت یا حالت بیان کرنے کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے علی اچانک کراچی چلا گیا۔ وہ خوب پڑھتا ہے۔ان جملوں میں اچانک اور خوب فعل کی وضاحت کر رہے ہیں۔اچانک اور خوب متعلق فعل کہلاتے ہیں۔ متعلق فعل کو تمیز بھی کہا جاتا ہے۔
جیسا کہ ہم پڑھ چکے ہیں کہ وہ فعل جو دوسرے فعل کے ساتھ آ کر اس کے معنی میں تبدیلی لاتا ہو، امدادی /معاون فعل کہلاتا ہے۔ جیسے: ۔ علی رات کو دیر تک پڑھتا رہتا ہے۔ اس جملے میں 2 فعل پڑھنا اور رہنا آئے ہیں۔ رہنا فعل پڑھنا کا امدادی فعل ہے جو جملے میں زور پیدا کر رہا ہے۔
ایک اور مثال دیکھیں: اسلم مجھ سے نا حق لڑ پڑا۔ اس جملے میں پڑنا فعل لڑنے کا معاون فعل ہے جو جملے میں مزید فصاحت پیدا کر رہا ہے۔
امدادی افعال میں کچھ افعال ہمیشہ دوسرے افعال کے ساتھ ہی استعمال ہوتے ہیں اکیلے استعمال نہیں ہوتے، جیسے: ۔ چُکنا، سکنا، لگنا وغیرہ جبکہ بعض اکیلے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں پر اس صورت ان کے معنی مختلف ہو جاتے ہیں۔ امدادی افعال سادہ فعل کو مرکب فعل بنا دیتے ہیں۔
عموماً ہم درج ذیل امدادی افعال استعمال کرتے ہیں.
چُکنا: | کسی کام کے مکمل ہونے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے ؛ ۔ پڑھ چکا، جا بھی چکا۔ وہ کھانا کھا چکا۔ بارش ہو چکی۔ |
ہونا: | یہ فعل بہت کثرت سے بہت متفرق معنوںمیں مستعمل ہے ، اسماء و صفات کو فعلی معنی دیتا ہے جیسے:۔ پشیمان ہونا،۔ آباد ہونا۔ تولد ہونا۔ |
پڑنا: | کسی فعل کے یکا یک/اچانک ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ یا کسی مجبوری کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے بادل برس پڑے۔ وہ رو پڑا۔ وہ کیچڑ میں گر پڑے۔ مجبوری کی حالت میں جیسے: اسے ماننا پڑا۔ ہمیں جانا پڑا۔ |
نکلنا: | حالت سکون سے اچانک حرکت یا ہل چل کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے:۔ پُھوٹ نکلا۔ چل نکلا۔ |
سَکنا: | کسی کام کی قابلیت ہونے یا اجازت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے: ۔ وہ انگریزی بول سکتا ہے۔ تم جا سکتے ہو۔ وہ امتحان دے سکتے ہیں۔ |
جانا: | کسی فعل کی تکمیل یا تاکید کے لیے مستعمل ہے۔ جیسے :۔ کھانا کھا جاتا ہے۔ سو جاتا ہے۔ سبق یاد کر کے سو جاؤ۔ |
لینا: | فعل کے مکمل ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے:۔ کھا لیا۔ پڑھ لیا۔ سن لیا۔ |
ڈالنا: | کلام میں زور پیدا کرنے کے لیے مستعمل ہے۔ جیسے: کاٹ ڈالا۔ مارڈالا۔ |
آنا: | یہ بھی فعل کی تکمیل یا تاکید کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:۔ چاند ابھر آیا۔ وہ سندیسہ دے آیا۔ |
لگنا: | کسی فعل کے شروع ہونے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے:۔ دوڑنے لگا۔ کھیلنے لگا۔ |
اُٹھنا: | کسی فعل کی بے اختیاری اور تیزی کے اظہار کے لیے مستعمل ہے۔ جیسے: ۔ چلّا اٹھا۔ پھڑک اٹھا۔ |
چاہنا: | کسی ارادے یا خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے : وہ پڑھنا چاہتا ہے۔ وہ امریکہ منتقل ہونا چاہتا ہے۔ |