اسم عَلَم کی اقسام

اسم علم کی 5 اقسام ہیں۔

خطاب:

حکومت یا قوم کی طرف سے کسی اعلیٰ خدمت پر دیا گیا تعظیمی یا اعزازی نام خطاب کہلاتا ہے۔ مثلاً نشانِ حیدر۔شمس العلماء تمغۂ شجاعت۔ خان بہادر۔قائدِ اعظم وغیرہ۔

لقب:

کسی صفت یا خوبی کی بنا پر مشہور نام لقب کہلاتا ہے۔ مثلاً حضرت ابراہیم خلیل اللہ۔ حضرت موسیٰ کلیم اللہ۔ حضرت علی اسد اللہ داتا گنج بخش شکر۔حضرت خالد بن ولید سیف اللہ وغیرہ

تخلّص:

وہ مختصر نام جو شاعر اپنی منفرد شناخت کےلیے شاعری میں استعمال کرتے ہیں۔تخلص پر علامت تخلص” ؔ “لگائی جاتی ہے۔ جیسےمرزا اسداللہ غالبؔ۔ علامہ محمداقبالؔ۔ مرزا داغؔ دہلوی۔ میرتقی میرؔ۔ الطاف حسین حاؔلی وغیرہ

کنیّت:

وہ نام جو نسب یا رشتے کے تعلق سے پکارا جائے جیسے۔ ابو طالب۔ ابُو تراب۔ امِ سلمہ۔ اِبنِ آدم وغیرہ

عُرف:

وہ نام جو پیار، نفرت، محبت یا حقارت کی وجہ سے پکارا جائے۔ جیسے رشید سے شیدا۔ ببلی۔ گاما۔ جیلا وغیرہ