اسم اشارہ کی اقسام

اسم اشارہ کی 2 اقسام درج ذیل ہیں۔

اسم اشارہ قریب:

وہ اسم اشارہ جو قریب کی کسی چیز، جگہ یا شخص کی طرف اشارہ کرے۔ یہ۔ اِس۔ اِن۔

اسم اشارہ بعید:

وہ اسم جو دور کی کسی چیز، جگہ یا شخص کی طرف اشارہ کرے۔ وہ۔ اُس۔ اُن

مشار الیہ:

جس شخص ، جگہ یا چیز کی طرف اشارہ ہو اُسے مشار الیہ کہتے ہیں، مشار الیہ اگرچہ اسم نکرہ ہوتا ہے مگر اسم اشارہ کی وجہ سے اسم معرفہ بن جاتا ہے۔

اسم موصول:

وہ اسم کہ جب تک اس کے ساتھ کوئی جملہ نہ ملایا جائے مطلب سمجھ نہیں آتا۔ مثلاً جو۔ جس۔ جو کچھ۔ جونسا۔ جتنی۔ جیسا۔ وغیرہ

نوٹ: اسم موصول والے جملے 3 حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں، مثلاً جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔1۔ اس جملے میں جیسا اسم موصول ہے۔ 2۔ کرو گے صلہ ہے۔ 3۔ بھرو گے جواب صلہ ہے۔