Back to: Urdu Zaban o Qawaid Notes
اسم استفہام کی 3 اقسام یہ ہیں۔
استفہام اقراری:
جہاں سوال کا اقراری جواب جملے ہی میں موجود ہو۔ جیسے یہ اسکی بیوقوفی نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ میری نادانی کی وجہ تھی، ان جملوں میں "بیوقوفی اور نادانی” استفہام اقراری ہیں۔
استفہام استخباری:
نا معلوم کے بارے میں سوال استفہام استخباری کہلاتا ہے۔ مثلاًتمھاری مٹھی میں کیا ہے؟ آخر وہ کون تھا؟ یہاں "کیا اور کون” استفہام استخباری ہیں۔
استفہام انکاری:
جب جملے میں کسی بات سے انکار کیا جائے۔ مثلاً میں نے یوں کب کہا تھا؟ یہاں "کب” انکار کے معنوں میں استفہام انکاری ہے۔