اسم ذات کی اقسام

اسم ذات کی 5 اقسام یہ ہیں۔

اسم تصغیر یا اسم مصغر:

وہ اسم ذات جو کسی اسم کی چھوٹائی یا چھوٹا پن ظاہر کرے۔ مثلاً صندوق سے صندوقچی۔ بچہ سے بچونگڑا۔ پہاڑ سے پہاڑی۔ باغ سے باغیچہ۔ پگڑ سے پگڑی۔ وغیرہ

اسم تکبیر یا اسم مکبّر:

وہ اسم ذات جو کسی اسم کی بڑائی یا بڑا پن ظاہر کرے۔ مثلاً شاہراہ۔ گٹھڑ۔ مہاراجہ۔ گھڑیال۔ بتنگڑ وغیرہ۔

اسم آلہ:

وہ اسم ذات جس میں اوزار یا ہتھیار کے معنی پائے جائیں۔ مثلاً چھری۔تلوار۔ آری۔قلم۔تیر۔مقراض ۔وغیرہ

اسم جمع:

وہ اسم جو ایک جنس/قسم کی بہت سی چیزوں کے مجموعے کے لیے بولا جائے۔ اگرچہ لفظ واحد ہو۔ مثلاً لشکر۔ فوج۔ ریوڑ۔ ہجوم۔ ٹیم۔ ٹڈی دَل۔جماعت۔ وغیرہ

اسم ظرف:

وہ اسم جس میں وقت یا جگہ کے معنی پائے جائیں۔ جیسے باغ۔ مکان۔ اسکول۔ شام۔ دوپہر۔ رات۔ وغیرہ