Back to: ک سے شروع ہونے والی نعتیں
کب گناہوں سے کَنارہ میں کروں گا یا رب! نیک کب اے مِرے اللّٰه! بنوں گا یا رب! |
کب گناہوں کے مَرض سے میں شِفا پاؤں گا کب میں بیمار، مدینے کا بنوں گا یا رب! |
نزع کے وقت مجھے جلوہ محبوب دکھا تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یا رب! |
قبر میں گر نہ محمد کے نظارے ہوں گے حشر تک کیسے پھر تنہا رہوں گا یا رب! |
آج بنتا ہوں مُعزز جو کُھلے حشر میں عیب آہ! رُسوائی کی آفت میں پھنسوں گا یا رب! |
عَفو کر اور سدا کے لئے راضی ہو جا ﷲ گر کرم کر دے تو جنت میں رہوں گا یا رب! |
دے دے مرنے کی مدینے میں سعادت دیدے کس طرح پنجاب (پردیس) کے جنگل میں مروں گا یا رب! |
مجھ گنہگار پہ گر خاص کرم ہو جائے جام، طیبہ میں شہادت کا پیوں گا یا رب! |
حج کا ہر (اس) سال شرف دیدے تو مکے آکر جھوم کر کعبے کے چو گرد پھروں گا یا رب! |
کاش! ہر سال مدینے کی بہاریں دیکھوں سبز گنبد کا بھی دیدار کروں گا یا رب! |
اِزن سے تیرے سر حشر کہیں کاش! حُضُور ساتھ عطار کو جنت میں رکھوں گا یا رب |