Back to: Urdu Zaban o Qawaid Notes
دو یا دو سے زیادہ با معنی الفاظ کا مجموعہ کلام/مرکب کہلاتا ہے۔ مثلاً پاکستان اسلامی ملک ہے۔ علی میرا بھائی ہے۔ہم لاہور میں رہتے ہیں۔ جانور چارہ کھاتے ہیں۔ میری گڑیا۔ تیز گھوڑا۔نیک آدمی۔ خوبصورت مکان۔
کلام کی اقسام
کلام کی درج ذیل 2 اقسام ہیں
کلام تام:
الفاظ کا ایسا مجموعہ ہے جسے پڑھ /سن کر پورا مطلب سمجھ آ جائے۔ اسے جملہ یا مرکب تام بھی کہتے ہیں۔ جیسے وہ سبق یاد کرتا ہے۔ ہم روز کھانا کھاتے ہیں۔
کلام ناقص:
وہ مجموعہ الفاظ ہے جسے پڑھ/سن کر پورا مطلب سمجھ نہ آئے۔ اسے مرکب بھی کہتے ہیں۔جیسے دس لڑکے۔ بیمار آدمی۔ آخری چٹان۔خوبصورت تصویر۔