معنی کے لحاظ سے اسم مصدر کی اقسام

اسم مصدر کی معنی کے لحاظ سے 4 اقسام ہیں۔

مصدر مفرد(اصلی مصدر):

وہ اسم جو شروع سے ہی مصدر کے معنی دیتا ہو۔ مثلاً آنا۔ جانا۔ جاگنا۔ سونا۔ کھانا۔ پینا وغیرہ۔

مصدر مرکب(جعلی مصدر):

وہ اسم ہے جو کسی لفظ کو مصدر کے شروع میں لگا کر مصدر بنا لیا جائے۔ مثلاً بہک جانا۔ سچ بولنا۔ کلمہ پڑھنا۔ قے آنا وغیرہ

مصدر لازم:

وہ مصدر جس سے بنا یا گیا فعل صرف فاعل کو چاہے اور جملہ فعل اور فاعل سے مکمل ہو جائے۔ جیسے بچہ گیا۔ میں سو گیا۔ زید تیز دوڑا۔ وغیرہ

مصدر متعدی:

وہ مصدر جس سے بنایا گیا فعل فاعل اور مفعول دونوں کو چاہے۔ مثلاً عورت نے آم کھایا۔ میں نے کتاب پڑھی۔ اس نے خط لکھا۔ وغیرہ