جواب: عمل کے معنی کام کے ہیں اور صالح کا مطلب ہے نیک۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، رسالت اور آخرت وغیرہ کا زبان سے اقرار اور ان پر دل سے یقین ایمان کہلاتا ہے اور اسلام کی رو سے ایمان کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ کے احکام بجالانے کو عمل صالح کہتے ہیں۔ اس کی تین قسمیں ہیں: عبادات: عبادات اللہ تعالیٰ کے حضور انتRead more
جواب: عمل کے معنی کام کے ہیں اور صالح کا مطلب ہے نیک۔
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، رسالت اور آخرت وغیرہ کا زبان سے اقرار اور ان پر دل سے یقین ایمان کہلاتا ہے اور اسلام کی رو سے ایمان کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ کے احکام بجالانے کو عمل صالح کہتے ہیں۔ اس کی تین قسمیں ہیں:
عبادات:
عبادات اللہ تعالیٰ کے حضور انتہائی، عاجزی اور محتاجی کے اظہار کا نام عبادت ہے۔اصطلاح شریعت میں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج جیسے احکام کی بجا آوری کو عبادات کہتے ہیں۔
معاملات:
معاملات سے مراد انسانوں کے آپس کے حقوق و فرائض ہیں۔
اخلاق:
اخلاق سے مراد انسانی سیرت کی وہ خوبیاں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں اور انسان کی شخصیت نکھارتی ہیں۔
See less
Admin
جواب: اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے، زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کے متعلق رسول اکرم ﷺ نے قول و عمل سے اللہ تعالیٰ کےاحکام ہم تک نہ پہنچائے ہوں۔ اسلام صرف اللہ اللہ کرنے نہیں سکھاتا، بلکہ یہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جس میں عبادات، معاملات، اخلاقیات، سیاسیات، معاشیات، اور معاشرت وغیرہ سب شامل ہیں۔ حضوRead more
جواب: اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے، زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کے متعلق رسول اکرم ﷺ نے قول و عمل سے اللہ تعالیٰ کےاحکام ہم تک نہ پہنچائے ہوں۔ اسلام صرف اللہ اللہ کرنے نہیں سکھاتا، بلکہ یہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جس میں عبادات، معاملات، اخلاقیات، سیاسیات، معاشیات، اور معاشرت وغیرہ سب شامل ہیں۔ حضور ﷺ کو ایک کامل شریعت عنایت ہوئی آپ ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ پر دین کی تکمیل ہوگئی ہے چنانچہ ارشاد ہے:
See lessترجمہ: آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا۔ (سورۃ المائدۃ:۳)